ڈھول کی تھاپ پر مست کر دینے والے ” پپو سائیں “ لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئے 

ڈھول کی تھاپ پر مست کر دینے والے ” پپو سائیں “ لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر ...
ڈھول کی تھاپ پر مست کر دینے والے ” پپو سائیں “ لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی ڈھولچی پپو سائیں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پپو سائیں کو ایک مہینہ قبل طبیعت کی خرابی کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کروایا گیا تھا ، انہیں گزشتہ دو سالوں سے جگر کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں متعدد بار ہسپتال میں داخل کیا گیا تاہم ایک مہینہ قبل انہیں دوبارہ حالت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ پپو سائیں پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز تمغہ امتیاز کے بھی حامل ہیں ۔

گزشتہ مہینے پپو سائیں کے اہل خانہ کی جانب سے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی کیونکہ ڈاکٹروں نے فوری ان کے ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا تھا ۔جس پر پنجاب کے وزیر خیال احمد نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی تھی اور امدادی چیک بھی پیش کیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -