شہباز گل کے تین شوگر ملیں بند کرنے کے الزام پر مرتضیٰ وہاب میدان میں آگئے، ملوں کے نام پوچھ لئے 

شہباز گل کے تین شوگر ملیں بند کرنے کے الزام پر مرتضیٰ وہاب میدان میں آگئے، ...
شہباز گل کے تین شوگر ملیں بند کرنے کے الزام پر مرتضیٰ وہاب میدان میں آگئے، ملوں کے نام پوچھ لئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے سندھ حکومت پر تین ملیں بند کرنے کے الزامات پر مرتضیٰ وہاب نے شہباز گل سے تینوں ملوں کے نام پوچھ لئے ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہباز گل کی پریس کانفرنس پر فوری رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کے ترجمان نے تمام مسائل کا ذمہ دار پاکستان پیپلزپارٹی کو قرار دیا ہے ، یہ ترجمان بتادیں کون سی شوگر ملز ہیں جنہیں سندھ حکومت نے بند کرایا ہے ،  نام بتا دیں کہ کون سی شوگ ملز ہیں ، ہم ابھی جا کر چیک کر لیتے ہیں ۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 160روپے چینی مل رہی ہے، خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے، پنجاب  میں 46 شوگر ملز ہیں،7 خیبرپختونخوا  میں آپریٹ ہوتی ہیں،میرا سوال ہے پنجاب کے تمام شوگر ملز چل رہی ہیں؟، کیا خسرو بختاور ، مونس الٰہی کی شوگر ملیں چل رہی ہیں ۔

مزید :

قومی -سیاست -