دبئی میں ”سٹار پاکستان پراپرٹی ایکسپو“ کا انعقاد

دبئی میں ”سٹار پاکستان پراپرٹی ایکسپو“ کا انعقاد
دبئی میں ”سٹار پاکستان پراپرٹی ایکسپو“ کا انعقاد

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی کے انٹر کانٹینینٹل فیسٹیول سٹی کے فیسٹیول ارینا میں ”سٹار پاکستان پراپرٹی ایکسپو“ کا انعقاد ہوا۔ پراپرٹی فیسٹیول 3 نومبر کو شروع ہوا اور 5 نومبر تک جاری رہا۔ تین روزہ ایکسپو میں امارات بھر سے پاکستانیوں نے پراپرٹی ایکسپو کا وزٹ کیا اور اپنے من پسند شہروں میں من پسند پراپرٹی کا انتخاب کیا۔ پراپرٹی ایکسپو کا افتتاح قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے احمد شیخانی، اقبال داﺅد، سٹار مارکیٹنگ کے واثق نسیم، جنت پراپرٹی کے جنت آفریدی اور ابراہیمی گروپ آف کمپنیز کے خان زمان سرور اور دیگر سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

دبئی کے فیسٹیول ارینا میں پراپرٹی سیل کرنے کے لیے درجنوں سٹالز موجود تھے جن میں سے چند ایک پر قونصل جنرل کو وزٹ پر لیجایا گیا۔ جہاں انہیں مختلف تعمیراتی پراجیکٹس کے بارے آگاہی دی گئی۔ سہ روزہ پراپرٹی ایکسپو میں امارات بھر سے ہزاروں پاکستانیوں نے وزٹ کیا اور اپنے پسندیدہ شہروں میں اپنی پسند کی پراپرٹی کا انتخاب کیا۔

اس موقع پر زین بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے سی ای او ایم اقبال ملک نے بتایا کہ اسلام آباد کے ایریا میں فاطمہ اینکلیو کے نام سے ان کا پراجیکٹ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم صرف فائلیں ہی نہیں بیچتے بلکہ خریدار کو زمین اور زمین کی باقاعدہ رجسٹری دی جاتی ہے جس سے خریدار کی رقم محفوظ ہوجاتی ہے۔ اقبال ملک نے بتایا کہ دیگر پراجیکٹس بھی تکمیل کے مراحل میں جہاں جدید سہولیات سے آراستہ فلیٹس اور مکانات بنا کر سستے داموں عوام الناس کو دیے جارہے ہیں۔ پراپرٹی ایکسپو میں آنے والوں نے پاکستان پراپرٹی میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزٹرز کے مطابق یہ ایکسپو انتہائی کامیاب رہا ہے جہاں سے انہیں اپنی من پسند پراپرٹی کی خریداری اور انتخاب کا موقع ملا۔ وزٹرز نے پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی ہی ایکسپو کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

مزید :

تارکین پاکستان -