ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا 
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت لیا 

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں مجیب کی واپسی ہوئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہناتھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے ، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

افغانستان کی پلیئنگ الیون میں حضرت اللہ نیازی ،محمد شہزاد، رحمان اللہ گرباز، نجیب اللہ زردان، محمد نبی، گلاب دین نیب ، کریم جنت، راشد خان ، نوین الحق، حامد حسن ، مجیب الرحمان شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، ڈرائل مچل، کین ولیمسن ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نشام، مچل سینٹنر ، ایڈم میلنے ، ٹم سوتھی ، ایش سودھی ، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -