آسٹرین حکومت کا صرف مکمل ویکسی نیشن والے افراد کیلئے ٹو جی سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ

آسٹرین حکومت کا صرف مکمل ویکسی نیشن والے افراد کیلئے ٹو جی سروسز فراہم کرنے ...
آسٹرین حکومت کا صرف مکمل ویکسی نیشن والے افراد کیلئے ٹو جی سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹرین حکومت نے گورنرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 8 نومبر سے صرف مکمل ویکسی نیشن والے افراد کو ہی  2G  کی سروسز فراہم کی جائیں گے ۔

8 نومبر  پیر سےصرف مکمل ویکسی نیشن کرانے والے افراد ہی ٹو جی یعنی  سرائے، تھیٹر، ہیئر ڈریسر یا جم، سینما، فٹ بال کھیل کے گراؤنڈ،ہسپتال،ریسٹورنٹ اور کنسرٹ میں جا سکتے ہیں، ایسے افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ ان سہولیات سے محروم رہیں گے ۔ وزیراعظم الیگزینڈر شلنبرگ  نے کہا کہ صورتحال سنگین ہے ،ہمیں غیر ویکسین لوگوں کے لیے کورونا اقدامات  مزید سخت کرنے ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا انفیکشن کی تعداد میں  اضافہ اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ ایک مہینے میں سردیوں کے موسم کو بچانے کے لیے انفیکشن کی تعداد کو تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کا حل لاک ڈاؤن ہی ہوسکتا ہے۔حکومت لاک ڈاؤن کو سختی سے روکنا چاہتی ہے۔

وزیر صحت وولف گینگ مکسٹین نے کہا کہ 2G کے اصول اور تمام ریٹیل پبلک ٹرانسپورٹ ،ڈسپنسر اور میوزیم کے ساتھ لائبریریوں میں FFP2 ماسک لازمی ہے۔گورنروں کا میٹنگ میں کہنا تھا کہ گورنرز کو امید ہے کہ وہ سردیوں کے موسم میں  سخت اقدامات سے حالات پر قابو پا لیں گے ۔