پاکستان کے خلاف میچ سے قبل سکاٹ لینڈ نے بڑا بیان جاری کر دیا

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل سکاٹ لینڈ نے بڑا بیان جاری کر دیا
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل سکاٹ لینڈ نے بڑا بیان جاری کر دیا
سورس: Twitter/@MeerGoose11

  

دبئی (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے قبل  گروپ ٹو  کی ٹیمیں پاکستان اور سکاٹ لینڈ  اپنا آخری میچ کھیلیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق آخری میچ میں پاکستان سے ہونے والے مقابلے  کو  سکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان  کائلی کوئٹزر دلچسپ چیلنج قرار دیتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکاٹش کپتان  کائلی کوئٹزر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں بابر اور رضوان کا سامنا کرنا دلچسپ چیلنج ہوگا۔کائلی کوئٹزر کے مطابق ہم جن چیلنجز کا سامنا کریں گے وہ بھی دلچسپ ہوں گے، میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی سرفہرست ہوں گے جن کا ہمیں سامنا کرنا ہوگا، امید ہے کہ ہم ان میں سے چند کو شکست بھی دے دیں گے۔سکاٹ لینڈ کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کھلاڑیوں کی عزت بھی کرنی ہے، ہم نے پچھلے چند میچز سے بہت کچھ سیکھا ہے، میرا خیال ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے کچھ خاص سبق سیکھ کر جا رہے ہیں۔

خیا ل رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ ٹیم آج قومی کرکٹ ٹیم سے شارجہ کے میدان میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے اپنا آخری میچ کھیلے گی۔آج کے میچ میں ایک طرف پاکستانی ٹیم ہے جو کہ اس سے قبل تک ہونے والے تمام میچز میں مسلسل فاتح ہے تو دوسری طرف سکاٹ لینڈ ہے جسے اب تک اس ٹورنامنٹ میں ایک بھی فتح نہیں ملی ہے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -