ڈینگی سے پنجاب میں مزید 5 افراد جاں بحق، 525 نئے کیسز رپورٹ

ڈینگی سے پنجاب میں مزید 5 افراد جاں بحق، 525 نئے کیسز رپورٹ
ڈینگی سے پنجاب میں مزید 5 افراد جاں بحق، 525 نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  ڈینگی کا مچھر پنجاب میں بے قابو ہو گیا ہے ، پنجاب میں گزشتہ روز  5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 525 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

نجی ٹی وی 92  نیوز کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ  گزشتہ روز جاں بحق ہونے والوں میں 4 افراد لاہور اور ایک کا تعلق راولپنڈی سے ہے، صوبہ بھر میں اب تک 68 افراد مرض کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے 525 کیسز میں سے 414 کا تعلق لاہور سے ہے ، راولپنڈی سے  28، گوجرانولہ سے 12، سرگودھا سے 8 اور اوکاڑہ سے  ڈینگی کے 7 مریض رپورٹ ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ملتان اور شیخو پورہ سے پانچ ، پانچ ، اٹک ، قصور ،  مظفر گڑھ اور پاکپتن سے چار ، چار جبکہ چکوال سے ڈینگی کے تین مریض رپورٹ ہوئے ۔

واضح رہے کہ رواں سیزن میں ڈینگی کے اب تک 18 ہزار 175 متاثرین سامنے آچکے ہیں ۔

مزید :

تعلیم و صحت -