”پتا ہے کہ بھارتی سپورٹ کر رہے ہیں لیکن ہم ۔۔“نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے اعلان کر دیا 

”پتا ہے کہ بھارتی سپورٹ کر رہے ہیں لیکن ہم ۔۔“نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیتنے ...
”پتا ہے کہ بھارتی سپورٹ کر رہے ہیں لیکن ہم ۔۔“نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے اعلان کر دیا 

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستا ن نے نیوزی لینڈ کے خلاف نہایت اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اس میچ سے بھارت کی قسمت جڑی ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں ہی بھارت سیمی فائنل میں جا سکے گا بصورت دیگر نیوزی لینڈ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیتنے کے بعد افغانستان کے کپتان محمد نبی نے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ اس وقت بھارتی ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں لیکن ہم اپنے سٹائل سے کرکٹ کھیلیں گے ، ہماری کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دیں ۔ آج ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، مجیب کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ پہلے کرنے کا فیصلہ کرتے تاہم ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

افغانستان کی پلیئنگ الیون میں حضرت اللہ نیازی ،محمد شہزاد، رحمان اللہ گرباز، نجیب اللہ زردان، محمد نبی، گلاب دین نیب ، کریم جنت، راشد خان ، نوین الحق، حامد حسن ، مجیب الرحمان شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، ڈرائل مچل، کین ولیمسن ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمز نشام، مچل سینٹنر ، ایڈم میلنے ، ٹم سوتھی ، ایش سودھی ، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -