سپریم کورٹ نے  پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئےآئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججزروسٹر جاری کردیا

سپریم کورٹ نے  پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئےآئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججزروسٹر ...
سپریم کورٹ نے  پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئےآئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججزروسٹر جاری کردیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے  پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئےآئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججزروسٹر جاری کردیا،  آئندہ ہفتے 5 بنچ پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بنچ ون چیف جسٹس گلزاراحمد اورجسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل ہوگا،  بنچ ٹو میں جسٹس عمرعطا،جسٹس منصورعلی شاہ ،جسٹس سجادعلی شامل ہیں ،  بنچ 3 جسٹس قاضی فائزاورجسٹس یحییٰ آفریدی پرمشتمل ہوگا۔ بنچ 4میں جسٹس مقبول باقراورجسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی شامل ہیں ،  بنچ 5 جسٹس سردارطارق،جسٹس امین الدین اورجسٹس محمد علی مظہرپر مشتمل ہے ۔

 خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں سےمتعلق ازخودنوٹس پرسماعت منگل کوہوگی ،  بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی پرپنجاب حکومت کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

مزید :

قومی -