پاکستان میں عقیدہ ختم نبوت اور مسجد و مدرسہ کو کوئی خطرہ نہیں ، علامہ طاہر اشرفی 

پاکستان میں عقیدہ ختم نبوت اور مسجد و مدرسہ کو کوئی خطرہ نہیں ، علامہ طاہر ...
پاکستان میں عقیدہ ختم نبوت اور مسجد و مدرسہ کو کوئی خطرہ نہیں ، علامہ طاہر اشرفی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کاہر شخص عقیدہ ختم نبوت کا چوکیدار ہے ، پاکستان میں عقیدہ ختم نبوت ، مسجد اور مدرسہ کو کوئی خطرہ نہیں ۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ سکیورٹی فورسز کے شہداء کی مغفرت فرمائے ،  پانچویں پیغام الاسلام کانفرنس  اسلام آباد میں ہو گی ، کانفرنس میں اسلامو فوبیا اور دین کو درپیش چیلنجز پر بات ہو گی ، ملک بھر میں علماء مشائخ کنونشن منعقد کئے جائیں گے ، تمام مسائل کا حل قرآن وسنت میں موجود ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ رحمت للعالمین ﷺ منایا گیا ، وزیر اعظم ملک کو مدینہ کی حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دنیا کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہئے ۔

مزید :

قومی -