قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس مقام پر کس کی وجہ سے ہیں ؟ والد نے بتا دیا 

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس مقام پر کس کی وجہ سے ہیں ؟ والد نے بتا دیا 
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اس مقام پر کس کی وجہ سے ہیں ؟ والد نے بتا دیا 

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے اپنے بیٹے کے سب سے پہلے کوچ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ان کا کہنا تھا کہ آج میں آپ کو ایسے استاد کا تعارف کرواتا ہوں جس نے سب کچھ بابر کو سکھایالیکن وہ مانتے نہیں ہیں، انڈر 16 سے اب تک بابر کو جب بھی بیٹنگ میں مشکل آتی ہے تو وہ ان کے پاس جاتا ہے۔

کپتان کے والد نے منصور رانا کے حوالے سے کہا کہ اب تک آپ نے بابر پر محنت کی لیکن اسے ظاہر نہ ہونے دیا، زرعی ترقیاتی بینک پہلا ڈپارٹمنٹ تھا جو آپ نے ہی بابر کو دلوایا، اس کی پہلی سیلری 16 ہزار 800 روپے ملی تھی جو میں زندگی میں کبھی نہیں بھولوں گا اور خدا کی قسم آج تک میری تمام ترکوششوں کے باوجود کھانے کی دعوت بھی قبول نہیں کی۔اپنی پوسٹ میں کرکٹر کے والد نے لکھا کہ بابر اپنے والد کے بعد اگر سب زیادہ کسی کی عزت کرتا ہے تو محترم منصور رانا صاحب وہ آپ ہیں، لوگ مجھے اور میرے بیٹے کو رول ماڈل سمجھتے ہیں لیکن ہم دونوں کے رول ماڈل آپ ہیں، اللہ پاک آپ پر اور آپ کے اہل خانہ پر ہمیشہ رحمتوں کی بارش رکھے، آمین۔

مزید :

کھیل -