افغانستان کو ہرا کر نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر آگئی

افغانستان کو ہرا کر نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر آگئی
افغانستان کو ہرا کر نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر آگئی

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کو شکست دینے کے بعد گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر آگئی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سپر 12 مرحلے میں پانچ میں سے چار میچ جیتے اور اس کے آٹھ پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کی ٹیم نے اب تک چار میچز کھیلے اور چاروں میں فتح حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف فتح سے پہلے گرین شرٹس آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر تھے تاہم اب نیوزی لینڈ کی ٹیم رن ریٹ کی بنا پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

گرین شرٹس اپنا آخری میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیل رہے ہیں، اگر انہوں نے اسے شکست دے دی تو وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائیں گے اور سیمی فائنل میں گروپ ون کی دوسرے نمبر والی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ ٹکرائیں گے۔ اگر آج کے میچ میں کوئی اپ سیٹ ہوا اور گرین شرٹس ہار گئے تو پھر ان کا سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم سے سامنا ہوگا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -