ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد افغان کپتان نے کیا کہا ؟ جانئے 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد افغان کپتان نے کیا کہا ؟ جانئے 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد افغان کپتان نے کیا کہا ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے کہا ہے کہ ہم میچ کا آغاز درست طریقے سے نہیں کر پائے جس کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بات کرتے ہوئے محمد نبی نے کہا کہ ہمارا منصوبہ تھا کہ ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو اچھا ہدف دیں گے لیکن ہمارا آغاز اچھا نہ ہو سکا ۔ان کہنا تھا کہ بلے بازی کے دوران نجیب افغان ٹیم کو گیم میں واپس لایا لیکن ہم 150سے زیادہ سکور کا ہدف نہیں دے پائے جو کہ اس پچ پر مناسب ہدف ہوتا۔افغان کپتان نے کہا کہ ہم نے پھر بھی باولنگ کے دوران اپنی بھر پور پرفارمنس دی ،ہم نے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی اور ہم یہاں سے بہت سی مثبت چیزیں لے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بلے بازی میں اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرنا ہو گا۔