پاکستان علماء کونسل کا اجلاس، 20 فروری کو پانچویں پیغام اسلام کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

پاکستان علماء کونسل کا اجلاس، 20 فروری کو پانچویں پیغام اسلام کانفرنس کے ...
پاکستان علماء کونسل کا اجلاس، 20 فروری کو پانچویں پیغام اسلام کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علماء کونسل نے ملک گیر سطح پر رابطہ مہم چلانے ، علماء و مشائخ کنونشنز اور تربیتی نشستیں منعقد کرنے ، 20 فروری کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس کرنے اور افغانستان کی صورتحال پر دنیا اسلام کے دانشوروں ،مفکرین اور مذہبی قائدین سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔

پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایک قرارداد میں  پنجاب پولیس کے شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا۔ 

اجلاس میں طے کیا گیا کہ پانچویں پیغام اسلام کانفرنس 20فروری 2022 ء کو منعقد ہو گی جس میں ملک بھر سے پانچ ہزار علماء و مشائخ شریک ہوں گے ، امام کعبہ، قاضی القضاۃ فلسطین، شیخ الازہر اور دنیا اسلام کے اہم ترین ممالک کے ذمہ داران کو پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دسمبر کے آخر میں  افغانستان کے مسئلے پر  علماء و مشائخ کے ساتھ ورچوئل کانفرنس منعقد  کی جائے گی۔ 

پاکستان علماء کونسل نے ربیع الثانی کے اجتماعاتِ  جمعہ کے لیے بھی خطبات کے عنوانات کا اعلان کیا جن میں خواتین کا وراثت میں حق، سوشل میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا ، نظریہ پاکستان ، اسلامی تعلیمات  شامل ہیں۔

ایک قرارداد میں پاکستان علماء کونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ نےحوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب میں ہونے والے مسلسل حملوں کی بھی مذمت کی ہے اورسعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایک اور قرارداد میں عراق کے وزیر اعظم اور کابل کے اندر بم دھماکے کی بھی مذمت کی گئی ۔

اجلاس میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مولانا اسد اللہ فاروق ،مولانا اسعد زکریا، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی ،پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر صابری ،مولانا انوار الحق مجاہد ،مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد الحکیم اطہر،مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری، قاری شمس الحق ،مولانا حسان احمد حسینی ، مولانا محمد خورشیدنعمانی ،مولانا عبد اللہ رشیدی ، میاں راشد منیر ، مولانا ابو بکر حمزہ ،مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا انیس الرحمن بلوچ ،مولانا عبد الرشید ، مفتی محمد عمر فاروق ،مولانا تنویر احمد ، مولانا محمد اشفاق پتافی ،مولانا کلیم اللہ معاویہ ،مولانا عزیز الرحمن معاویہ ،مولانا عزیز اکبر قاسمی ،مولانا سعد اللہ شفیق،مولانا یاسر علوی ،، قاری عبدالرئوف ، مولانا مطلوب مہار ،حافظ محمد طلحہ فاروقی ،مولانا زبیر کھٹانہ ،مولانا عقیل زبیری ،قاری عزیز الرحمن ،مولانا عاطف اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -