سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ کے بارے میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا بڑا بیان سامنے آگیا

سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ کے بارے میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا بڑا ...
سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ کے بارے میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا بڑا بیان سامنے آگیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم مضبوط ہے ، سیمی فائنل میں مشکل مقابلہ ہو گا ۔ افغانستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ،ہمیں معلوم تھا کہ افغانستان کی ٹیم خطرناک ہے لیکن ہم نے گیند بازی کے شعبے میں جیت کی بنیاد رکھی جو کہ ہمارے لیے اچھی بات تھی ۔کین ولیمسن نے کہا کہ ہم نے جلد وکٹیں حاصل کیں اور مخالف ٹیم کو اچھا ہدف دینے کا موقع نہیں دیا لیکن اگر ہمیں 150کا ہدف ملتا تو یہ ایک مشکل ٹاسک ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تین مختلف سٹیڈیمز میں اپنی ٹیم کو ایڈجسٹ کرنا ایک مشکل چیلنج تھا ،اب آگے ایک اور مشکل چیلنج آرہا ہے ۔کین ولیمسن نے کہا کہ انگلینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے ،ہمیں چیزوں کو سیکھتے رہنا ہے اور اچھی کرکٹ پیش کرنی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سخت مقابلہ ہوگا ،ہمیں اس موقع کا انتظار ہے ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -