محمد رضوان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

محمد رضوان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
محمد رضوان نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے بلے باز محمد رضوان ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ توڑا ہے،کرس گیل نے 2015 میں مجموعی طور پر 1665 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔محمد رضوان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کیخلاف اننگز میں پانچواں رن بناکر گیل کا ریکارڈ توڑا۔وہ اس میچ میں اچھا کھیل پیش نہ کر پائے اور صرف 15سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نمیبیا کے خلاف میچ میں ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستانی بنے تھے۔ نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار 79 رنز بناکرناقابل شکست کھیلی تھی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اس سال مجموعی طور پر 1661 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -