سکاٹ لینڈ سے جیت کے بعد بابراعظم نے سیمی فائنل کے لیے اپنے ارادے ظاہر کردئیے 

سکاٹ لینڈ سے جیت کے بعد بابراعظم نے سیمی فائنل کے لیے اپنے ارادے ظاہر کردئیے 
سکاٹ لینڈ سے جیت کے بعد بابراعظم نے سیمی فائنل کے لیے اپنے ارادے ظاہر کردئیے 

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہم اسی موومینٹم کے ساتھ سیمی فائنل کھیلیں گے اور اپنا سو فیصد دیں گے ۔ سکاٹ لینڈ سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل دبئی سٹیڈیم میں ہے جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی فینز سپورٹ کرنے کے لیے آتے ہیں ،جب سٹیڈیم میں آپ کے سپورٹرز موجود ہوں تو کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھتا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے پر اعتماد کر رہے ہیں اور ہم ایک کمبائن یونٹ کی طرح کھیل رہے ہیں ۔سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پلان کے مطابق بلے بازی کی ،محمد حفیظ اور شعیب ملک نے اپنا تجربہ دکھا یا جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -