ناقابلِ شکست گرین شرٹس نے پانچوں میچز میں اب تک کتنی نو بالز کی ہیں؟ پریشان کن تفصیلات آگئیں

ناقابلِ شکست گرین شرٹس نے پانچوں میچز میں اب تک کتنی نو بالز کی ہیں؟ پریشان ...
ناقابلِ شکست گرین شرٹس نے پانچوں میچز میں اب تک کتنی نو بالز کی ہیں؟ پریشان کن تفصیلات آگئیں
سورس: Twitter/pcb

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پانچوں میچز جیت کر ٹورنامنٹ کی واحد ناقابلِ شکست ٹیم  کے طور پر اپنا لوہا منوایا ہے تاہم پاکستانی شائقین کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ گرین شرٹس نے پانچ میچز میں مجموعی طور پر 10 نو بالز کی ہیں۔

پاکستان کی طرف سے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کی گئی تمام نو بالز دو باؤلرز نے کی ہیں جن میں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔ دونوں باؤلرز نے پانچ پانچ نو بالز کی ہیں۔

نجی ٹی یو اے سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کا کہنا تھا  کہ ابھی تک ان نو بالز نے کوئی فرق نہیں ڈالا لیکن بڑے میچز میں اس طرح نہیں چلے گا، حسن کا تو ٹھیک ہے لیکن شاہین کا نو بال کرنا قابلِ تشویش ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بڑے میچ میں اگر نو بال ہوجائے تو اس سے پریشر بڑھتا ہے کیونکہ بلے باز کو آزادی مل جاتی ہے ، وہ کہیں بھی مار سکتا ہے کیونکہ اس نے فری ہٹ پر آؤٹ تو ہونا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی سیمی فائنل میں پانچ دن باقی ہیں، اس لیے  نو بال کے حوالے سے باؤلرز سے کام کروایا جاسکتا ہے۔