پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب حقیقت بن گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کا خواب حقیقت بن گیا ہے اور شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ایونٹ کے آغاز میں بھارت او ر زمبابوے سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے جس طًر ح سے محنت سے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا قابل تعریف ہے پاکستان اپنے گروپ میں بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ ایک مرحلہ میں پاکستان کی ٹیم پانچویں نمبر پر تھی اور اس کے لئے سیمی فائنل تک رسائی اگر مگر کے گرد گھوم رہی تھی جو ناممکن ہی نظر آرہا تھا لیکن کرکٹ میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے اور ایسا ہی ہوا جب جنوبی افریقہ کی نیدر لینڈز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قسمت جگا دی اور اس میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے پاس بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی کا موقع مل گیا جس کا اس نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور بنگلہ دیش کو عمدہ کھیل سے شکست دی پاکستان کی ٹیم اب بدھ کو نیوزی لینڈ سے میچ کھیلے گی اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اسی طرح سے جوش و جذبہ و محنت سے میدان میں اترے گی اور سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے فائنل کھیلے گی اور فائنل میں جو بھی حریف مدمقابل ہوگا اس کو بھی شکست سے دوچار کرے گی بلاشبہ پاکستان کی ٹیم اب جس مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اب لگتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرسکتی ہے۔