وہاڑی میں کریانہ سٹوروں پر چھاپے، ممنوعہ گٹکا برآمد

وہاڑی میں کریانہ سٹوروں پر چھاپے، ممنوعہ گٹکا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی(سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں ملاوٹ مافیا کے خلاف متحرک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں چک 24 ڈبلیو بی میں 2 کریانہ سٹور پر کارروائی کے دوران ہزاروں ساشے ممنوعہ گٹکا برآمد کیا گیا۔ مالکان کی جانب سے خریداری کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا۔ سٹوریج ایریا میں (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
 حشرات کی بھرمار اور گندگی پائی گئی۔ چائنہ نمک فروخت کرنے پر کریانہ مالکان کو 15، 15 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ چائنہ نمک کے استعمال سے سر درد اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ انسانی صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے چائنہ نمک ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ بزنس مالکان چائنہ سالٹ بیچنے سے گریز کریں۔