ٹک ٹاک بناتے ہوئےگولی چل گئی،ایک بھائی جاں بحق،دوسرے نے والدین کے ڈر سے خودکشی کرلی

ٹک ٹاک بناتے ہوئےگولی چل گئی،ایک بھائی جاں بحق،دوسرے نے والدین کے ڈر سے ...
ٹک ٹاک بناتے ہوئےگولی چل گئی،ایک بھائی جاں بحق،دوسرے نے والدین کے ڈر سے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ  (ڈیلی پاکستان آن لائن)گھمکول میں ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئےلڑکےسے گولی چل گئی جس سے بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈرسے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق گھمکول میں دو بھائی ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ ایک نے دوسرے بھائی پر پستول تان کر ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس سے گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی اور زندگی کا خاتمہ کر دیا۔لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئیں، دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے۔

 بھارتی کرکٹرز کی بیگمات سے متعلق دلچسپ معلومات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

جرم و انصاف -