شہر بھر میں422وارداتیں ، 19گھروں کا صفایا، 78موٹر سائیکلیں ، 7گاڑیاں چوری 

شہر بھر میں422وارداتیں ، 19گھروں کا صفایا، 78موٹر سائیکلیں ، 7گاڑیاں چوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میںراہزنی ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی422 وارداتیں رپورٹ ہوئیں پولیس ذرائع کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران شہر میں چوری کی وارداتوں میں چور شہر کے مختلف علاقوں میں19 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان لے اڑے ،ڈاکوﺅںنے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے18 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز ، جھپٹا مار کر41شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز اور مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زور پر 5موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی گئی ، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے 78موٹرسائیکلیں،ایک کار چوری 6دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری اس کے علاوہ 254متفرق وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔

مزید :

علاقائی -