آئی جی کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں، ملازمین کے مسائل سنے

آئی جی کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں، ملازمین کے مسائل سنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں انہو ںنے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے، ریلیف بارے احکامات جاری کئے ۔ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی پنجاب کا ڈی پی اوز کو اپنی نگرانی میں انکوائری کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا ازالہ اولین ترجیح ، دانستہ تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ،شہریوں کی درخواستوں کے ازالے میں تاخیر کے مرتکب افسران کو فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں ۔ عثمان انور نے کہا کہ فورس کی ویلفیئر کا خیال رکھ کر ہی ان سے اچھی پرفارمنس لی جا سکتی ہے، ریٹائرمنٹ ، ڈسپلن اور ویلفیئر سمیت تمام درخواستوں کو میرٹ کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے ، شہریوں کی سہولت کےلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -