ملزمان سے برآمد ہونےوالا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد 

 ملزمان سے برآمد ہونےوالا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ملزمان سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کر دیا ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ہمراہ ایسی پی ایڈمن عمران کرامت بخاری اور ڈی ایس پی کینٹ چوہدری فیصل شریف مال مسروقہ تقسیم کیا،مصطفی ٹاﺅن کے علاقہ میں گھر میں ہونے والی نقب زنی کی واردات کے 15لاکھ روپے ملزمان سے برآمد کرکے مدعی محمد الیاس راجپوت کے سپرد کیے نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں نقب زنی کی واردات ملزمان سے 10لاکھ روپے برآمد کرکے مدعی عبیدالرحمن اعوان کے سپردکیے۔

 لیاقت علی ملک نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

مزید :

علاقائی -