فلم بول میں زینب خان کے کردار کی آفر ہوئی تھی، ایمان علی

فلم بول میں زینب خان کے کردار کی آفر ہوئی تھی، ایمان علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں زینب خان کے کردار کی آفر ہوئی تھی، جس میں بعد ازاں ان کے کہنے پر اداکارہ حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا۔ اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں مینا کماری سے قبل زینب کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زینب کے کردار کو انکار کرکے مینا کماری کے کردار کے لئے ہامی بھری۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ان کے ہی کہنے پر حمائمہ ملک کو زینب کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جوب میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ فرحان سعید سب سے بہترین ساتھی اداکار ہیں۔

مزید :

کلچر -