عالمی سنوکر چیمپئن شپ ،احسن رمضان آج کورین حریف سے مقابلہ کرینگے

عالمی سنوکر چیمپئن شپ ،احسن رمضان آج کورین حریف سے مقابلہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)مردوں کی عالمی سنوکر ٹیم اینڈ سکس ریڈ چیمپئن شپ دوحہ، قطر میں جاری ہے جس میں آج احسن رمضان آج کورین حریف کا مقابلہ کریں گے پاکستان سنوکر فیڈریشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کے محمد نسیم اختر نے فن لینڈ کے ایسا اوکارین کو 2-4سے اور پاکستان کے بابر مسیح نے عمان کے حسین علاوال کو 1-4 سے شکست دی۔ 8 نومبر کو آخری 38راﺅنڈ، آخری 32راﺅنڈ، آخری 16راﺅنڈ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ 9 نومبر کو آخری 8واں راﺅنڈ اور سیمی فائنلز مقابلے کھیلے جائیں گے۔ 10نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم میں بابر مسیح، محمد نسیم اختر، احسن رمضان اور محمد ساجد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 15نومبر تک دوحہ، قطر میں کھیلی جائے گی۔

 جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ورلڈ مینز(ریڈ 15)کے مقابلے 5سے 15نومبر تک کھیلے جائیں گے جس میں بابر مسیح، محمد نسیم اختر اور احسن رمضان پاکستان کی نمائندگی کریں گے،ورلڈ ٹیم ایونٹ کے مقابلے 5سے 12نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم اختر اور احسن رمضان (ٹیم اے)جبکہ محمد ساجد اور بابر مسیح (ٹیم بی)حصہ لیں گے۔ ورلڈ سکس ریڈ کے مقابلے 5سے 15نومبر تک کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کی طرف سے محمد نسیم اختر اور احسن رمضان شرکت کریں گے۔

اینجلو میتھیوز ”ٹائم آو_¿ٹ“ پر آﺅٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی 

 نئی دہلی (نیٹ نیوز)سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز ”ٹائم آو_¿ٹ“ پر وکٹ گنوانے والے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران امپائر کی جانب سے اینجلو میتھیوز کو ”ٹائم ا?و_¿ٹ“ پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ بلے باز کو دو منٹ کے اندر پہلے گیند کا سامنا کرنا تھا جو نہیں کر سکے یاد رہے ۔

کہ اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا جب کوئی کھلاڑی ٹائم آﺅٹ کا شکار ہوکر پویلین واپس لوٹ گیا ہو۔

تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد کھلاڑی واپس روانہ

اسلام آباد (آئی این پی)ایشین ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اپنے اپنے ملکوں کے لئے واپس روانگی شروع ہو گئی ہے۔چیمپئن شپ میں 26ممالک کے ساڑھے چار سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں پاکستان سمیت، افغانستان، بحرین، برازیل، مصر، جرمنی، برطانیہ، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، نیپال، نیدرلینڈز، عمان، فلسطین، کوریا، سعودی عرب، سربیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات ڈیلیو ٹی ریفوئزی اور ازبکستان شامل تھے۔ پاکستان ٹائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ)کی صدر میڈم صبا شمیم جدون نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان ٹائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

۔ واضح رہے کہ افغانستان نے دو سونے اور دو چاندی کے تمغے جیت کر پانچویں ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا میدان مار لیا جبکہ پاکستان نے دو سونے، ایک چاندی اور سات کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ قازقستان کی ٹیم ایک سونے اور چار چاندی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔چیمپئین شپ کے خواتین ایونٹ میں قازقستان نے چار سونے اورایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی، برطانیہ نے ایک سونے اور دو چاندی تمغوں کے ساتھ دوسری اور ایران نے ایک چاندی اور ایک چاندی تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ 

انگلش ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر سابق کرکٹرز برس پڑے

 لندن(آئی این پی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی بدترین کارکردگی پر سابق انگلش کپتان اور ماہرین ٹیم پر پھٹ پڑے،برطانوی اخبار کے ماہرین کے پینل نے انگلش ٹیم کی بدترین پرفارمنس پر مشورہ دیا کہ کپتان کو تبدیل کریں اور جو روٹ کو ڈراپ کریں،سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ میں نے بڑی ٹیموں کی ایسی کارکردگی کم ہی دیکھی ہے، انگلینڈ کا فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر رہا اور ون ڈے میچز کم کھیلے، انگلینڈ کی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں اچھی نہیں تھیں۔

اور انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی،واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ورلڈکپ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جس کی بدولت انگلش ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

سانیتا گوگوز اور داریڈا نے پیرس اوپن ڈبلز ٹائٹل جیت لیا 

 میکسیکوسٹی (نیٹ نیوز)میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سانتیاگو گونزالیز اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجرنے اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں میکسیکو کے ٹینس کھلاڑی سانتیاگو گونزالیز اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجرنے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

تے ہوئے بھارتی حریف کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے ا?سٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو 2-6 ، 7-5اور 7-10 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیافاتح کھلاڑیوں نے جیت کو انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا اور آئندہ بھی عمدہ کھیل پیش کرنے کا اعادہ کیا۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کیلئےپہاڑی ’دی ویسٹ ہل‘ تیار ہوگی

 پرتھ (نیٹ نیوز)پرتھ اسٹیڈیم میں 14 دسمبر سے شروع ہونے والے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کے شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی پہاڑی ’دی ویسٹ ہل‘ بھی بنائی جارہی ہے۔ویسٹرن آسٹریلیا کی کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہر ٹیسٹ میچ اب ’دی ویسٹ ٹیسٹ‘ کے نام سے کہلایا جائے گا جس کا اطلاق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔یہ ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا، سیریز کا دوسرا میچ پہلے ہی باکسنگ ڈے ٹیسٹ جب کہ تیسرا میچ سڈنی کرکٹ گراو_¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔شائقین کرکٹ کو بہترین ماحول اور نظارہ فراہم کرنے کے لیے پرتھ اسٹیڈیم میں خصوصی پہاڑی بنائی جا رہی ہے جسے ’دی ویسٹ ہل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ پہاڑی تاریخی واکا اسٹیڈیم کی طرح شائقین کرکٹ کو کھیل کا بہترین نظارہ فراہم کرے گی۔

 یہاں 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہ

پاکستان انگلینڈ کو آسانی سے شکست دے گا، اظہر علی 

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو آسانی سے شکست دیکر سیمی فائنل ضرور کھیلے گا پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور ٹیم اس وقت بہترین پرفارمنس دکھارہی ہے انگلینڈ کی ٹیم اس پوزیشن میںنظر نہیں آرہی کہ پاکستان کو ٹف ٹائم دے سکے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم متحد ہے۔

سنیل نارائن کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 جمیکا(نیٹ نیوز) ویسٹ انڈین کرکٹرسنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔سنیل نارائن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آخری بار 4 سال پہلے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اب میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ میں بدستور کھیلتا رہوں گا۔ویسٹ انڈین سپنر نے کہا ہے کہ مجھے سپورٹ کرنے پر میری فیملی اور خصوصاً میرے والد کا شکریہ جنہوں نے ہر وقت میرا ساتھ دیا، کرکٹ ویسٹ انڈیز، کوچنگ سٹاف اور فینز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ کا آج آغاز

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن باﺅلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن باﺅلنگ چیمپئن شپ آج سے رائل روڈیل کلب، ڈی ایچ اے، کراچی میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں اعجاز الرحمان اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ کے چیمپئن انیب شفیع، نیشنل چیمپئن فاضل مانیا کے علاوہ قومی و بین الاقوامی کھلاڑی حمرا عباس سلڈیرا، علی سوریا، دنیال شاہ، سکندر حیات، شبیر لشکر والا، سلیم بیگ اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔ سندھ ٹین پن باﺅلنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی اور چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز، ڈیف اور مکس ٹیم شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 7 نومبر دن دو بجے تک کروا سکتے ہیں۔چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہےگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ 

سربین ٹینس سٹار نوویک جوکوچ نے پیرس ماسٹرز ا وپن جیت لیا

پیرس (آئی این پی)سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کےٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ، انہوں نے 40واں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 36سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 3-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ 24بارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنے 58ویں ماسٹرز فائنل میں ایکشن میں تھے جو انہوں نے جیت لیا،نوویک جوکووچ کا سیزن 2023کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے، جس میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز اور سنسناٹی میں ماسٹرز ٹرافی بھی شامل ہے ،اس حوالے سے نوویک جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں ، وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔