سربین ٹینس سٹار نوویک جوکوچ نے پیرس ماسٹرز ا وپن جیت لیا

سربین ٹینس سٹار نوویک جوکوچ نے پیرس ماسٹرز ا وپن جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (آئی این پی)سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کےٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ، انہوں نے 40واں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 36سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 3-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ 24بارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنے 58ویں ماسٹرز فائنل میں ایکشن میں تھے جو انہوں نے جیت لیا،نوویک جوکووچ کا سیزن 2023کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے، جس میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز اور سنسناٹی میں ماسٹرز ٹرافی بھی شامل ہے ،اس حوالے سے نوویک جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں ، وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔