پریس کلب چوہنگ کے وفد کی اے ایس پی مشتاق کامل کیساتھ ملاقات

پریس کلب چوہنگ کے وفد کی اے ایس پی مشتاق کامل کیساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوہنگ ( نامہ نگار ) اے ایس پی سرکل چوہنگ کامل مشتاق نے اپنی حالیہ تعیناتی کے بعد پریس کلب چوہنگ کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے ہر خاص و عام پاکستانی شہری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں علاقہ بھر میں قانون کی حکمرانی قائم کرنا، امن و عامہ کی فضا برقرار رکھنا اور ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ افسران بالا کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کروں گا۔ میرے سرکل میں موجود تمام تھانوں میں قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام افسران کو متنبہ کر دیا ہے۔ رشوت ،بدعنوانی اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف فوری قانونی ایکشن لوں گا۔ وفد میں ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری صدر، حفیظ حیات بھٹی سینئر نائب صدر، مسعود انور بھٹی جنرل سیکرٹری، محمد رشید مغل نائب صدر، محمد سلیم آصف چوہدری فنانس سیکرٹری ،ریاست طور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و دیگر ارکان شامل تھے۔ اے ایس پی سرکل چوہنگ کامل مشتاق نے مزید کہا علاقہ بھر سے جرائم پیشہ افراد قلع قمع کر رہے ہیں۔

، منشیات فروشوں ، رشوت خوروں ،ظلم کرنے والوں اور قبضہ مافیا کو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔