غیرقانونی بھرتیاں، پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب

   غیرقانونی بھرتیاں، پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور کی اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد ارشد حسین بھٹہ نے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیادوران سماعت پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے تفتیشی افسر کو دس نومبر کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش نہ ہوا تو ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کردیں گے۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ پر سماعت کرتے ہوئے ملزم محمد خان بھٹی کے جوڈیشل ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع کر دی۔ دوران کیس کی سماعت پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد محمد خان بھٹی کو عدالت پیش کیا گیا۔

غیرقانونی بھرتیاں