الیکشن میں نیازی قانونی ، اس کا ٹولہ عوامی ووٹ سے آﺅٹ ہوگا : رانا ثناءاللہ 

الیکشن میں نیازی قانونی ، اس کا ٹولہ عوامی ووٹ سے آﺅٹ ہوگا : رانا ثناءاللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             فیصل آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وسابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ جب ملک ترقی کررہا تھا تو عمران خان کا تجربہ کرنے کی کیا ضرورت تھی عام انتخابات میںپی ٹی آئی کے چیئرمین قانونی اوراس کاٹولہ عوامی ووٹ سے آﺅٹ ہوگا عام انتخابات میںمیاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی توسیاسی استحکام کے ساتھ معاشی استحکام بھی ہوگا ،ملکی معیشت میں تاجرریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجربرادری کی سپورٹ سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے 8فروری کے الیکشن کے بعد ہم حکومت بنائیں گے، کوئی ملک یا گھر نفرت کی بنیاد پر قائم نہیں ہوسکتا آن لائن کے مطابق امین پور بنگہ میں نجی ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور انجمن تاجران سٹی کے تاجررہنما ﺅں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہم حکومت بنائیں گے، مہنگائی کا شور ڈالنے والے 2017-18 کو یاد کریں، مین پور کے عوام نے پینے کے پانی اور گیس کا مطالبہ کیا ہے، گیس، صاف پانی اور نکاسی آب کی سہولت عوام کو دیں گے علاوہ ازیں انجمن تاجران سٹی کے صدر بزرگ تاج رہنما خواجہ شاہد رزاق کا کچھ عرصہ سے علیل ہیں، رانا ثنا ءاللہ خان، سابقہ ڈپٹی میئر اور چیئر مین سپریم انجمن تاجران امین بٹ ہٹی جنرل سیکرٹری شیخ ارسلان اسلم اچھی، صدر بھوانہ بازار حافظ یچی طارق، چوہدری بہادر علی، ماجد عرف طاری بٹ سمیت دیگر تاجر رہنما_¶ں نے خواجہ شاہد رزاق سکا کے گھر جا کر تیمارداری کی اور تمام افراد کا فیصل آباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے شاندار خدمات پر خواجہ شاہد رزاق سکا کو خراج تحسین کرتے ہوئے انکو مسلم لیگ ن میں واپس آنے کی دعوت بھی دی ۔ 

رانا ثناءاللہ