وزیر آباد، پی ٹی آئی رہنمااحمد چٹھہ کی ضمانت منسوخ

    وزیر آباد، پی ٹی آئی رہنمااحمد چٹھہ کی ضمانت منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیرآباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری محمد احمد چٹھہ کی ضمانت منسوخ،محمد احمد چٹھہ 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے پر درج مقدمہ میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھے اور ضمانت پر تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج امین میو کی عدالت سے انہیں ضمانت حاصل تھی۔ بار بار عدالت حاضر نہ ہونے پر انکی ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی۔ یاد رہے محمد احمد چٹھہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر ہیں۔ وہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے فرزند ہیں اور نیشنل اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔

احمد چٹھہ