جسٹس سردار طارق مسعود کے بنچ 2نے 18ستمبر سے 20اکتوبرتک 600مقدمات کا فیصلہ کیا

    جسٹس سردار طارق مسعود کے بنچ 2نے 18ستمبر سے 20اکتوبرتک 600مقدمات کا فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)جسٹس طارق مسعود کا بنچ سپریم کورٹ کے تمام بنچز پر برتری لے گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے بنچ 2نے 18ستمبر سے 20اکتوبر 600مقدمات کا فیصلہ کیا، بنچ 2کے مقابلہ میں سپریم کورٹ کے چار بنچز نے 819کیسز کا فیصلہ کیا۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے تمام بنچز نے 18ستمبر سے 20اکتوبر تک 1419مقدمات کا فیصلہ کیا، جسٹس سردار طارق کے بنچ 2 نے 18ستمبر کے ہفتے میں 88کیسز کا فیصلہ کیا، جبکہ بنچ 2نے 25ستمبر کے ہفتے میں 126مقدمات کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بنچ 2نے دو اکتوبر کے ہفتے میں 105کیسز کا فیصلہ کیا، 9اکتوبر کو بنچ 2نے 81مقدمات کو نمٹایا، 19اکتوبر کو بنچ 2نے 200مقدمات کا فیصلہ کیا۔

جسٹس طارق مسعود