8 فروری کا دن بلاول کے وزیراعظم بننے کی نوید بنے گا، فریال تالپور

  8 فروری کا دن بلاول کے وزیراعظم بننے کی نوید بنے گا، فریال تالپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کہا کہ 8 فروری کا دن بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کی نوید بنے گا۔پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا، فریال تالپور نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی اداروں کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پارٹی امیدواروں کو بھی مبارک باد دی۔فریال تالپور نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی کامیابی صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پرعوام کے اعتماد کا مظہر ہے، عوام کی امیدیں اب پیپلزپارٹی سے وابستہ ہیں، عوام کی خدمت کرنا اور پاکستان کی سربلندی ہمارا نصب العین ہے۔

 فریال تالپور