پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کا امکانات روشن

   پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کا امکانات روشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی) عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکا نے سول ایوی ایشن (سی اے اے)کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے، آڈٹ میں کامیابی کے بعد پاکستان ایئرلائنز کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحال ہوجائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پر برطانیہ سمیت یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کا امکانات روشن ہوگئے، عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکا کی 7 رکنی ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم ریجنل ڈائریکٹر منجیت سنگھ کی سربراہی میں پاکستان پہنچی۔اکا ٹیم نے پیر سے سی اے اے کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے ، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ٹیم 10 نومبر تک لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ اور ایئرٹریفک کنٹرول کا آڈٹ کرے گی۔عالمی ہوا بازی کی تنظیم اکا سی اے اے ہیڈکوارٹرز سمیت کراچی لاہور ایئرپورٹ کا بھی دورہ کرے گی اور ٹیم 10 نومبر تک آڈٹ کرنے کے بعد روانہ ہوگی۔اکاو کے فوری بعد یورپی ایوی ایشن اوربرطانوی ٹیم بھی آڈٹ کرے گی ، آڈٹ میں کامیابی کےبعدپاکستان ایئرلائنز کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحال ہوجائیں گی۔جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پریورپ اوربرطانیہ میں پابندی ہے۔

پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -