سینیٹ میں قائد ایوان کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا تحفظات کا اظہار

    سینیٹ میں قائد ایوان کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا تحفظات کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ایوان بالا میں قائد ایوان نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے،پیپلزپارٹی کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو قائد ایوان بنانے کی تجویز دے دی۔ پی پی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان نامزدگی سے زبانی طور پر آگاہ کردیا۔ نگران دور کے قائد ایوان کا تحریری طور پر آگاہ کیا جائے،پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ قائد ایوان وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے، نگران وزیراعظم کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی کا ہیں جبکہ قائد ایوان ن لیگ سے ہیں جو باعث حیرت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو قائد ایوان ہونا چاہیے۔

سینیٹ 

مزید :

صفحہ اول -