حکومت کا نا پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئے کم از کم بل 1541روپے مقرر کرنیکا فیصلہ 

    حکومت کا نا پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئے کم از کم بل 1541روپے مقرر کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (لیڈی رپورٹر )وفاقی حکومت نے گیس کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے کم ازکم بل1541روپے مقررکرنے کافیصلہ کیا ہے، جبکہ ٹیکسز اس کے علاوہ شامل ہونگے۔ذرائع مطابق وفاقی حکومت نے نان پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئے کم ازکم بل1541روپے مقررکرنے کافیصلہ کر لیا ہے، جبکہ ٹیکسز مقررہ کردہ بل میں الگ سے شامل کئے جائینگے، گیس کی قیمت 801 روپے سے بڑھا کر 1541 روپے مقرر کی گئی ہے، مذکورہ گیس کی قیمت، میٹر رینٹ اور فکس چارجز کی بنیاد پر قیمت مقرر کی گئی ،ذرائع کا مزید کہنا ہے اعشاریہ 6 ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 1251 سے بڑھاکر2445 روپے، 1 ہیکٹو میٹر کیوب گیس استعمال پر بل 2053 سے بڑھا کر 4499 کر دیا جائےگا جبکہ 1.5 ایچ ایم کیوب پر قیمت 3608 سے 8127 روپے ہونے کا امکان ہے، 2 ایچ ایم کیوب گیس استعمال پر بل 6200 سے 13616 روپے تک ہو جائےگا۔ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 3 ہیکٹو میٹر کیوب گیس استعمال پر بل 12446 سے بڑھ کر 29164 تک، 4 ہیکٹومیٹر کیوب گیس استعمال کرنیوالوں کا بل 23475 سے 56373 روپے، 4 ایچ ایم کیوب سے زائد گیس استعمال پر قیمت 41830 سے 71489 روپے ہو جائےگی جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے کم از کم قیمت 645 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1357 روپے مقرر کی گئی۔خیال رہے پروٹیکٹڈ صارفین کو 6 ماہ تک اعشاریہ 9 ہیکٹو میٹر کیوب تک گیس استعمال کرنا ہو گی، ایک ماہ بھی زیادہ گیس استعمال کرنے پر نان پروٹیکٹڈ ٹیرف لاگو ہو جائےگا۔

گیس قیمت

مزید :

صفحہ اول -