سرکاری حج سکیم میں 20اور 25دن کا پیکیج بھی شامل ہوگا ، ڈی جی حج مکہ 

سرکاری حج سکیم میں 20اور 25دن کا پیکیج بھی شامل ہوگا ، ڈی جی حج مکہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

مدینہ منورہ (رپورٹ :میاں اشفاق انجم)انڈر ہینڈ ڈیل اور کمیشن مافیا کا کھاتہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے مکروہ دہندہ کرنےوالے ایجنٹ اور اہلکار چھٹی کریں عمارتوں اور کھانے کے حصول کا نظام شفاف بنا دیا ہے 40دن کے ساتھ 20اور 25دن کے سرکاری سکیم کے حاجی کو بھی 3یا 5دن مرکزیہ میں رکھیں گے گزشتہ سال عمارتوں کے حصول کو شفاف بناتے ہوئے مکہ مدینہ کی رہائشوں سے 15ارب روپے کی بچت کی آئی ٹی کی ٹیم میں تجربہ کار افراد کو لا رہے ہیں۔ عمارتوں اور کیٹرنگ کے عقد ڈائریکٹر مدینہ یا ڈپٹی ڈائریکٹر خود کریں گے شارٹ حج والے پاکستان سے جدہ آئیں گے واپسی مدینہ سے ہو گی 40دن کے حاجی بھی اگر کم دن مدینہ رہنا چاہیں تو مرکزیہ میں رکھیں گے کمٹمنٹ پوری کرنےوالے ہمارے دل کے قریب ہیں اللہ کو بھی راضی کریں اور کاروبار بھی کریں۔مکہ، مدینہ کی عمارتوں کیٹرنگ کےلئے درخواستیں 20نومبر تک جدہ آفس میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ درخواست فارم سادہ بنا دیا ہے جو اچھا اور معیاری کام کریں گے وہ آئندہ تین سال تک ہماری ترجیح ہوں گے جنوری میں ہونےوالی عالمی حج کانفرنس سے پہلے سرکاری سکیم کی عمارتوں کا حصول مکمل کرنا چاہتے ہیں ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کی زیر صدارت مدینہ منورہ کے ہوٹل کراﺅن پلازہ میں ہونےوالی پری حج کانفرنس سے ڈائریکٹر حج مکہ فہیم خان آفریدی، ڈائریکٹر مدینہ منورہ ضیاءالرحمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر مدینہ منورہ ضیغم نواز کا خطاب، ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو نے کلیدی خطاب میں کہا ہے ہماری نیت صاف ہے گزشتہ سال ہم نے ایمانداری سے کام کا آغاز کیا مکہ مدینہ میں اچھی عمارتوں کے ساتھ کھانا فراہم کرنے والی اچھی کمپنیاں بھی ملیں جن کمپنیوں نے کمٹمنٹ پوری نہیں کی ان کو مایوسی ہوگی۔حج 2024ءکی تیاریوں کےلئے جدہ میں جنوری میں ہونےوالی حج کانفرنس سے پہلے 99فیصد کام مکمل کرنا چاہتے ہیں ایئر لائنز سے فلائٹ شیڈول فائنل کرنا ہے، انہوں نے کہا سرکاری حج سکیم میں اس سال 40روزہ کے ساتھ 20اور 25دن کا پیکیج بھی شامل ہوگا اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اچھا موقع ہے ڈالر کے ذریعے رقم بھیجنے والوں کو قرعہ اندازی کے بغیر حج کرائیں گے ایجنٹ اور کمیشن مافیا کا کھاتہ ہمیشہ کے لئے صاف کر دیا ہے۔اچھا کام کرنے والے تین سال تک کے لئے ہماری ترجیح ہوں گے کوالٹی پر کمپرومائز نہیں ہوگا بلڈنگز اور ہوٹل کا بل دینے کا فارم بھریں 20روزہ حجاج کو 3دن مدینہ میں رہائش دیں گے۔ ڈائریکٹر مدینہ ضیاءالرحمن خان نے ملٹی میڈیا پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہم نے فارم کو آسان بنا دیا ہے فارم پر دی گئی تمام آپشن پُرکریں یونیفام پالیسی ہوگی مرکزیہ کے ہوٹلز کو زیادہ قیمت دے سکتے ہیں فل بورڈ کے ساتھ بھی فارم پُر کریں۔ ڈائریکٹر مکہ فہیم خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا فارم پُر کرتے وقت ہوٹل کا نام سٹار لوکیشن ،تصریح،واش روم، لفٹس، ریسٹورنٹ تمام تفصیل لکھیں 24گھنٹے ہم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ضیغم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا آئی ٹی کا نظام تبدیل کر دیا ہے کسی ایجنٹ اور اہلکار سے رابطہ نہیں ہو سکے گا۔مکہ مدینہ میں ہر قسم کی معلومات کے لئے ڈی جی، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سے رابطہ کریں۔ ٹینڈر آن لائن بھی پُر کریں،20نومبر کو 3بجے ٹینڈر کھلیں گے۔

حج کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -