لیسکو کا آپریشن ، 2ماہ میں 11882بجلی چور گرفتار ، 23786کنکشن منقطع : 1ارب 14کروڑ سے زائدوصول 

لیسکو کا آپریشن ، 2ماہ میں 11882بجلی چور گرفتار ، 23786کنکشن منقطع : 1ارب 14کروڑ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نےوز رپورٹر)لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری،59روز کے دوران11ہزار882 ملزمان گرفتار،22ہزار سے زائد کے خلاف مقدمات درجوزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران گزشتہ24گھنٹوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سینکڑوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، لیسکوکے مطابق59 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک11882ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر23786کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،23547کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے22683درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک45316059چارکروڑتریپن لاکھ سولہ ہزارانسٹھ یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1919720259 ایک ار ب اکانوے کروڑستانوے لاکھ بیس ہزاردو سوانسٹھ روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔کوٹ رادھا کشن کے علاقے میں کنکشن کو2969یونٹس (250000) روپے،نارنگ کے علاقہ میں کنکشن کو3050یونٹس، (195540)روپے،مانگا روڈ کے علاقے میں کنکشن کو2896 یونٹس165500 روپے اور مقبول پور میانی کے علاقے میں ایک کنکشن کو164700کی رقم چارج کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 68کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،68بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے38درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ10ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1انڈسٹریل،2 زرعی،3کمرشل اور62 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو80185(اسی ہزارایک سوپچاسی) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت3209081(بتیس لاکھ نوہزاراکاسی) روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

لیسکوکا آپر یشن

 لاہور(نےوز رپورٹر)لیسکو ریجن میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے،چوو ن روز میں 1 ارب14 کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی گئی،چوون روز سے جاری مہم کے دوران35771 ڈیفالٹرز سے1ارب14کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔نادرن سرکل میں 4728نا دہندگان سے146.92ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4326 نا دہندگان سے263.18 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4504دہندگان سے165.94ملین اور ساو_¿تھ سرکل میں 1870نا دہندگان سے63.31 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3258نا دہندگان سے77.07 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3998نا دہندگان سے165.75ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5289نا دہندگان سے73.52 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7798 نا دہندگان سے191.71 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ریکوری

مزید :

صفحہ آخر -