بچوں کا نام پی سی ایل سے نکالنے کےلئے انٹرا کورٹ اپیل میں فریقین کو نوٹس جاری

 بچوں کا نام پی سی ایل سے نکالنے کےلئے انٹرا کورٹ اپیل میں فریقین کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کےلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں فریقین کو نوٹس جاری کر د یئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں کے نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو دئیے اور متعلقہ محکمے کی درخواست پر نام پی سی ایل شامل کیا گیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ 

نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -