لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلویز سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی 

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلویز سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے ریلوے ملازمین کےلئے اعلان کردہ پیکج پر عملدرآمد نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے پاکستان ریلویز سے اس بابت تفصیلی رپورٹ طلب کر لی عدالت میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کی طرف سے عمل درآمد رپورٹ پیش کر دی گئی ڈپٹی اٹارنی جنرل تنویر قریشی نے رپورٹ پیش کی سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ30 درخواست گزاروں کو وزیر اعظم ریلیف پیکج دے دیا گیا عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو نوٹیفکیشن جاری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھاچیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے درخواستوں پر سماعت کی۔ 

رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -