غزہ میں 11ہزار سے زائد ہلاکتیں ، عالمی برادری صورتحال پر توجہ دے : چین 

غزہ میں 11ہزار سے زائد ہلاکتیں ، عالمی برادری صورتحال پر توجہ دے : چین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 بیجنگ (آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلسطین اسرائیل تنازع سے جنم لینے والی ابتر انسانی صورتحال کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کے موجودہ دور میں 11 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورتحال پیدا ہوئی ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کو اس طرح کے سانحے کا تسلسل روکنا چاہیے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ ہنگامی خصوصی اجلاس نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی، جس میں متعلقہ فریقوں سے قانون کے مطابق فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا، بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق تمام عام شہریوں ، شہری تنصیبات اور افرادی عملے اور تنصیبات کا احترام اور تحفظ کیا جائے گا ، اور "دو ریاستی حل" کا اعادہ کیا گیا ۔ یہ بین الاقوامی برادری کی مضبوط آواز کی عکاسی کرتی ہے۔ وانگ وین بین نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے چین فلسطین میں امن کی بحالی کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گا اور تنازع میں ثالثی، تناو_¿ کو کم کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو دو ریاستی حل کی راہ پر واپس لانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

چین

مزید :

صفحہ آخر -