بدعنوان عناصر کیخلاف شکنجہ تیار ، جنوبی پنجاب میں ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ : تمام معاملات آن لائن 

بدعنوان عناصر کیخلاف شکنجہ تیار ، جنوبی پنجاب میں ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان،بہاولپور (نیوزرپورٹر،ڈسٹرکٹ بیورو) محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکولمپکس گیمز سیزن تھری کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے سکولمپکس گیمز کا افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے حلف لیا۔(بقیہ نمبر21صفحہ6پر )

فور وال اسٹیڈیم بہاولپور میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ہزاروں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں کمشنر ڈاکٹر احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور جنوبی پنجاب کے تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز بھی موجود تھے۔کھلاڑیوں کے مختلف رنگوں کے ٹریک سوٹس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں رنگوں کی بہار امڈ آئی۔جنوبی پنجاب کے سکولوں سے آنیوالے کھلاڑیوں نے سٹیج کے امنے کا مارچ پاسٹ کیا،سلامی دی اور مشعل روشن کی گی۔ خصوصی بچوں اور ٹرانسجینڈر کی ٹیموں نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔بہاولپورمیں اولمپک ویلج بسا دیاگیا ہے۔سکولمپکس گیمز 6 نومبر سے11 نومبر تک جاری رہیں گی۔2100 سے زائد کھلاڑی گولڈ، سلور اور براونز میڈلز جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔جنوبی پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبا و طالبات کے علاوہ گلگت، کشمیر، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کی صوبائی سطح کی ٹیمیں بھی ان مقابلوں میں شریک ہیں جبکہ دینی مدارس کے طلبا اور ٹرانس جینڈرز بھی میڈلز جیتنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے اپنے خطاب میں گیمز کے شاندار انعقاد پر محکمہ سکولز ایجوکیش کو مبارکباد دی اور کہا کہ کھیل اور تعلیم ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند دماغ صحت مند جسم میں پایا جاتا ہے اور صحت مند جسم کے لئے کھیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے، سماجی میل جول میں اضافہ ہوتا ہے اور نظم و ضبط اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا ہوتی ہے۔ کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ سکولمپکس گیمز سے نوجوان ٹیلنٹ کو آگےآنے کا موقع ملے گا اور یہ کھیلیں انٹرنیشنل کھلاڑی تیار کرنے کی نرسری ثابت ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹنمنٹ کی کارکردگی ہر حوالے سے مثالی رہی ہے،ٹرانسجینڈر سکولوں کا قیام اور موسمیاتی تبدیلی بارے گرین بک کا اجرا قابل فخر اقدامات ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ انرولمنٹ مہم میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کی کارکردگی مثالی رہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے تینوں تعلیمی بورڈز کے حالیہ نتائج صوبہ بھر کے بورڈز کے مقابلے میں بہترین رہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے توقع ظاہر کی کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کامیابیوں کا یہ سفر جاری رکھے گا۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹراحتشام انور نے کہا کہ سکولمپکس گیمز سکول ایجوکیشن ڈیپاٹنمنٹ کی منفرد اقدام ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا بہالپور ڈویژن کو سکولمپکس گیمز سیزن تھری کی میزبانی پر فخر ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہرالحق نے بتایا کہ ٹیبل ٹینس، فٹ بال، ہاکی،بیڈمنٹن کرکٹ، ریس،اتھیلیٹکس، ڈسکس تھرو، جیولین تھرو، لانگ جمپ اور ہائی جمپ سکولمپکس گیمز میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے تینوں تعلیمی بورڈ سکول لمپکس گیمز کے انعقاد کے لئے فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔

حکومت پنجاب نے ٹینڈرز اور اشیاءکی خریداری میں بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت لانے کے لیے ای پروکیورمنٹ سسٹم لانچ کردیا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے ڈیپارٹمنٹس کے افسران کی ٹرینگ کا آغاز کردیاہے اور اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پیپرا کے زیر اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں دو روزہ ٹریننگ جاری ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا۔ سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ایم ڈی پیپرا وقار عظیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ہی کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ پر عملدر آمد یقینی بنایا جا سکتا ہے اس لئے حکومت پنجاب ای گورنس اور ای فائلنگ سسٹم پر پہلے سے ہی عمل پیرا ہے۔کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے بتایا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم متعارف کرانے سے ٹینڈرنگ بارے شکایات کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت ٹینڈر جمع کرانے اور منظوری کا تمام عمل آن لائن ہوگا جبکہ بلیک لسٹ کمپنیاں خود کار نظام کے تحت ای پروکیورمنٹ سسٹم کے ٹینڈر میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ ایم ڈی پیپرا وقار عظیم نے اس موقع پر بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے35 فوکل پرسنز کو ٹریننگ دی جارہی ہے جبکہ لاہور سیکرٹریٹ کے تمام محکموں کی ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے ٹریننگ مکمل کر لی گئی