لیہ میں تھل جیپ ریلی، میلہ کی آج افتتاحی تقریب

لیہ میں تھل جیپ ریلی، میلہ کی آج افتتاحی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (سٹی رپورٹر)تھل جیپ ریلی کا آغاز 9نومبر کو ملتان کے قریب واقع ہیڈ محمد والا سے ہوگا، میگا اسپورٹس ایونٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئے ہے،میگا اسپورٹس(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )

 ایونٹ8ویں تھل جیپ ریلی کا آغاز 9 نومبر کو ہو گا،مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ 3 اضلاع کے صحرائی علاقے پر مشتمل 200 کلومیٹر کے لگ بھگ طویل اور دشوار ٹریک تیار کر لیا گیا ہے، جیپ ریلی میں نادر مگسی، سلمی،تشنا پٹیل سمیت ملک بھر سے نامور مرد و خواتین جیپ ریسرز اپنی مہارت کے جوہر دکھائینگے، شیڈول کے مطابق9نومبر کو ریس میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایگزامینیشن اور ڈرائیورز نیویگیٹرز کا میڈیکل چیک اپ ہوگا۔ اسی روز رات سات سے 9 بجے ڈرائیورز/ نیوی گیٹرز کانفرنس اور ڈراز ہوں گے۔ 10 نومبر کو کوالیفائنگ گراونڈ، 11 نومبر کو سٹاک کیٹگری کی ریس ہوگی۔12 نومبرکو پری پیئرڈ اور وومن کیٹگریز کی ریس ہوگی گے12نومبر کی رات فیصل اسٹیڈیم مظفرگڑھ میں میوزیکل نائٹ اور تقریب تقسیم انعامات منعقد ہو گی، مظفرگڑھ،کوٹ ادو اور لیہ تینوں اضلاع کی انتظامیہ اس میگا اسپورٹس ایونٹ کو یادگار بنانے کےلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے، چار روزہ جیپ ریلی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔۔۔آٹھویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی 2023میں شرکت کے لئے 50سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے زیر اہتمام ہونے والی8ویں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔تھل جیپ ریلی کے حوالے سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ اب تک 50سے زائدکھلاڑیوں نےرجسٹریشن کا کام کروا لیا ہے۔ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق ابھی مزید کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی توقع ہے اورامید ہے کہ ریس میں حصہ لینے والوں کی تعداد100کے لگ بھگ ہوجائے گی ۔دریں اثنا جیپ ریلی سے قبل ریسرزاورنیوی گیٹر زکی کانفرنس ملتان بھی منعقدہو گی جس میں جیپ ریلی کے ٹریک کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیالات کیاجائے گا۔

لیہ،چوک اعظم (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام تھل جیپ ریلی کی لانچنگ تقریب آج ہوگی ۔ تقریب رات ساڑھے آٹھ بجے لیہ مائنر پل پر(بقیہ نمبر1صفحہ6پر )

 منعقد ہوگی۔تقریب کے لئے تمام ا نتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر خالد پرویز کی جانب سے اہلیان لیہ کو تھل جیپ ریلی کی لانچنگ تقریب میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ۔