الیکشن مہم، پی ٹی آئی رہنماﺅں کا روپوشی ختم کرنیکا فیصلہ

الیکشن مہم، پی ٹی آئی رہنماﺅں کا روپوشی ختم کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

دھنوٹ (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن سپریم کورٹ اور صدر مملکت کی جانب سے 8فروری جنرل الیکشن کے دن کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر کی طرح ضلع لودھراں کہروڑپکا دھنوٹ میں بھی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے ضلع لودھراں کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ ن شہید کانجو گروپ پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان استحکام (بقیہ نمبر3صفحہ6پر )

پارٹی جماعت اسلامی جمعیت علما اسلام اور تحریک لبیک کے متوقع امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے پارٹی منشور کے ساتھ عوام میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنماں نے بھی منظر عام پر آنے اور بھر پور الیکشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ہر طرف سیاسی بیٹھک لگنا شروع ہو چکی ہیں جبکہ عوامی رائے عامہ یہی ہے کہ عوام روائتی سیاست دانوں اور ان کے ڈراموں دھوکوں سے تنگ آچکی ہے عوام کے کے مطابق ہم اس نمائندے کو منتخب کرائیں گے جو بنیادی مسائل مسائل جنگی بنیادوں پر حل کریں گے ان کو ووٹ ہرگز نہیں دیں گے جن کی پالیسزز سے غریب بھوک سے مرنے پر مجبور ہیں 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی منظوری کے بعد سیاسی سرگرمیاں زور شور سے شروع ہونے کا امکانہے۔