کانگو وائرس کا پھیلاﺅ ، پنجاب میں بھی حفاظتی اقدامات کا حکم،ٹیمیں الرٹ

کانگو وائرس کا پھیلاﺅ ، پنجاب میں بھی حفاظتی اقدامات کا حکم،ٹیمیں الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلسی (نامہ نگار)محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی ہے ایڈوائزری کے ذریعے سندھ بھر کے چھوٹے بڑے اسپتالوں کو کانگو وائرس سے بچا اور حفاظتی اقدامات کرنے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر )

کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں شبیر علی بابر افسر تعلقات عامہ نگران وزارت صحت ، پبلک ہیلتھ انجینیرنگ ، سماجی بہبود و دیہی ترقی سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس سی سی ایچ ایف کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اورکانگو وائرس سے ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہوئے ہیں ۔کانگو وائرس سے کوئٹہ میں ایک ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں ۔کانگو وائرس عمومی طور پر جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز و عوام کانگو وائرس سے بچا کے حفاظتی اقدامات اپنائیں اس سلسلہ میں پنجاب کی طرف سے اقدامات کرنیکا حکم دیدیا گیا ہے۔