اسرائیلی حملے، او آئی سی کانفرنس بلا کر سخت فیصلے کرے، جہانزیب کھچی

اسرائیلی حملے، او آئی سی کانفرنس بلا کر سخت فیصلے کرے، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلسی (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ امریکہ سے برلن تک اور خلیجی و عرب ممالک میں حتی کہ اسرائیل میں صیہینیوں کے خلاف کروڑوں افراد کے زبردست احتجاج نے ثابت(بقیہ نمبر4صفحہ6پر )

 کر دیا ہے کہ دنیا جنگ بندی اور دو ریاستی حل اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق چاہتی ہے اور یہی پاکستانی سٹریٹیجک پالیسی ہے جو قائد اعظم سے لے کر آج تک قائم ہے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم حد سے تجاوز کر چکے ہیں ۔مخبو ط الحواس جنونی ربی وزیر ثقافت نے نیوکلیر حملے کی بات کر کے اسرائیلیوں کی انتہائی نفرت کا پول کھولا ہے جس کو نتن یاہو نے صرف کابینہ سے معطل کیا ہے بر طرف نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر سخت عملی فیصلے کر کے فلسطینیوں کی بڑھتی شہادتوں کو روکا جائے جو دس ہزار تک پہنچ چکی ہیں جس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے اور لاشوں بھری ایمبولینسز پر حملے تاریخ کے ہو لناک معاملات ہیں ۔