میلسی، کوٹ ادو میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن، مقدمات درج،پولیس کارروائی شروع

میلسی، کوٹ ادو میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن، مقدمات درج،پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 میلسی،کوٹ ادو(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) ایس ڈی او اسلم مسیح نے چاہ قائم۔والا عالم پور سے محمد اسماعیل ،اللہ بخش چھوہن. ایس ڈی او عطا الرحمن نے چک 147 ڈبلیو بی کے ریاض حسین سوہلہ ،ایس ڈی او رانا اشتیاق احمد نے بستی رحیم شاہ چک نمبر 202 ڈبلیو (بقیہ نمبر19صفحہ6پر )

بی سے محمد رمضان ،اور 110 ڈبلیو بی سے مرزا اللہ دتہ کو رنگے ہاتھوں ایل ٹی لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔کوٹ ادو میں بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے موزہ چودری میں محمد اسامہ جس کے نام واپڈا کے بقایا جات رقم 357666ہیں جو ڈائریکٹ بجلی لگا کر چوری کر رہا تھا جس سے وابڈا کو 20 ہزار روپے نقصان ہوا ہے محلہ غریب اباد میں محمد رفیق جو واپڈا کی بجلی چوری کر رہا تھا جس سے وابڈوں کو 22 ہزار روپے کا نقصان ہوا انجینیئر منظور حسین سہراء میکو افسر کی رپورٹ پر تھانہ سٹی کوٹ ادو نے دونوں بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔