سپیشل چلڈرن کا سپورٹس گالا، دلچسپ مقابلے، جوش وخروش

سپیشل چلڈرن کا سپورٹس گالا، دلچسپ مقابلے، جوش وخروش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ملتان (سٹی رپورٹر)سپیشل ایجوکیشن ملتان ڈویژن کی جانب سے دو روزہ پنجاب سپورٹس گالا برائے سپیشل چلڈرن کا سپورٹس گرانڈ ملتان میں انعقاد اسپیشل بچوں کے مابین مختلف مقابلے انعامات بھی تقسیم کئے گئے آج ڈویژن سطح کے مقابلے ہوں گے اس سلسلہ میں ڈویژنل سپورٹس گرانڈ ملتان میں ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن زیشان احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مبشرہ اسما اور میاں محمد ماجد نے دوروزہ سپورٹس گالا کا افتتاح کیا اس موقع پر ملتان ڈویژن کے اضلاع خانیوال،لودھراں،ملتان اور وہاڑی کے سپیشل تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلبا طالبات نے مختلف (بقیہ نمبر9صفحہ6پر )

مقابلوں میں حصہ لیا جن میں مختلف کیٹیگریز کی دوڑیں،لانگ جمپ،بیڈ منٹن مقابلے شامل ہیں اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل آفیسر سپیشل ایجوکیشن زیشان احمدنے کہا کہ کھیلوں کا مقصد اسپیشل بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ بچے بھی نارمل بچوں کی طرح زندگی کی تمام رونقوں سے محظوظ ہوں اور ان کی صلاحییتیں نکھر کر سامنے آئیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہو انشا یہ سرگرمیاں جاری رہیں گیں اس موقع پر فوکل پرسن طاہر احمد خان، مس حمیرا فاروق ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد حسین، روبینہ نقوی،نسیم بی بی، مہناز رف، شہناز بانو، ثمینہ رحمن، امجد اعوان، ساجد علی انصاری، محمد طیب،عرفان احمد، سلمان حسن غوری، عمران خان پی اے،طاہر خان ایاز آفریدی، محمد سرمددیگر موجود