ملتان، اندرون شہر بجلی چوری کیس حدود تنازعہ، بوہڑ گیٹ، کپ پولیس آمنے سامنے، تاجر عہدیداروں کی میٹرریڈر کو دھمکیاں ، سخت کشیدگی

ملتان، اندرون شہر بجلی چوری کیس حدود تنازعہ، بوہڑ گیٹ، کپ پولیس آمنے سامنے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

 ملتان (وقائع نگار‘ سٹاف رپورٹر ) اندرون شہر تاجر بجلی چوری کیس‘ تھانہ بوہڑ گیٹ و کپ پولیس میں حدودکا تنازع‘ مقدمہ درج نہ ہوسکا‘تاجر عہدیدارکی میٹر ریڈر کودھمکیاں ‘واپڈا ہائیڈرویونین میں اشتعال‘ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا‘ بتایا گیا ہے کہ میپکو سٹی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر )

 سب ڈویژن کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران اندرون شہربوہڑ گیٹ نزد 9گزی قبر کپڑے کے دکاندار محمد عمران کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ ایس ڈی او میپکو سٹی کی طرف سے مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ تھانہ بوہڑ گیٹ بھجوایا گیالیکن بوہڑ گیٹ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ علاقہ تھانہ کپ کا ہے ‘ اس پر استغاثہ تھانہ کپ کو بھجوایا گیا لیکن پولیس تھانہ کپ نے بھی مقدمہ درج نہ کرتے ہوئے جواز پیش کیا کہ یہ علاقہ تھانہ بوہڑ گیٹ کا ہے‘ میٹرریڈر راجہ ذیشان کے مطابق وہ بوہڑ گیٹ پولیس کے اہلکار کو ساتھ لیکر موقع چیک کرانے گیا تو وہاں موجود انجمن تاجران کے صدر شیخ طاہر نے اس کو تاجر عمران کی بجلی چوری پکڑنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بدتمیزی بھی کی جبکہ پولیس کو فون کئے کہ تاجر عمران کیخلاف مقدمہ درج نہیں کرنا‘ ایس ڈی او شیخ ندیم کوثر کو بھی فون کیا کہ بجلی چورعمران کو چھوڑ دیاجائے ‘ جرمانہ وایف آئی آر نہ کی جائے۔ ایکسین سٹی ڈویژن انجینئر مصعب علی سلیمی نے اس صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے بات کرنے کا عندیہ دیا ہے‘ دوسری جانب واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداران نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوری کی سرپرستی اور میپکو اہلکارکو دھمکیاںو بدتمیزی قابل مذمت ہے ‘ حکام نوٹس لیںورنہ راست اقدام کریں گے۔