آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کا کچہ کا دورہ، اہلکاروں سے ملاقاتیں، انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں تیز کرنیکا ٹاسک

آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید کا کچہ کا دورہ، اہلکاروں سے ملاقاتیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے مجموعی صورت حال اور پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لینے کےلئے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے ہمراہ کچہ کا دورہ کیا جہاں پر اے ایس پی بنگل خان بگٹی، ایس ایچ او تھانہ کوٹسبزل سیف اللہ ملہی، ایس ایچ او تھانہ (بقیہ نمبر14صفحہ6پر )

بھونگ نوید نواز واہلہ اور ایس ایچ او تھانہ ماچھکہ وقاص بھنڈر دیگر نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کچہ کی پولیس کیمپس و چوکیات کا دورہ کروایا جس میں انہوں نے کچہ کی موجودہ صورت حال، بدلتے ہوئے موسم کے مطابق کچہ میں تعینات نفری کے پاس وسائل، اسلحہ، ایم ٹی کا تفصیلی جائزہ لیا اور آنے والے دنوں کی حکمت عملی پر غور خوض کیا گیا، انہوں نے پولیس فورس کو کچہ کی ایس او پی پر سو فیصد عمل درآمد یقینی رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ پولیس کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید بہتر بناتے ہوئے کریمینلز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے ّ